(Shikari Aur Gidar) شکاری اور گیدڑ
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک پرامن گاؤں میں اکبر نامی ایک شکاری رہتا تھا. وہ شکار کرنے میں ماہر تھا. اس کا گاؤں بہت ہی خوشحال تھا. ہر طرف سے سر سبز کھیت اور ہریالی تھی اس کے گاؤں کے لوگ اپس میں اتفاق سے رہتے تھے. اور مصیبت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے.
ایک دفعہ رات کو ایک گیدڑ اس کے گاؤں میں اگیا. کسی ایک شخص نے اس کو اتے ہوئے دیکھ لیا. گیدڑ کھیتوں میں گھس گیا اور کھیت خراب کرنے لگ گیا. گاؤں کے چوہدری کو بتایا گیا کہ گاؤں میں ایک گیدڑ گھس گیا ہے. اور گاؤں کے کھیت خراب کر رہا ہے. اکبر کو بلایا گیا اکبر نے حامی بھر لی کہ وہ جلد ہی اس کو پکڑ لے گا. اور اسے جنگل میں چھوڑ ائے گا
اگلے دن اکبر نے اس کو پکڑنے کی تیاری شروع کر لی. اس نے کچھ جال ایک بندوق اور کچھ تیر وغیرہ لیے اور رات کو ایک درخت پر بیٹھ گیا. اب وہ گیدر کا انتظار کر رہا تھا. وہ کب ائے کچھ گھنٹوں بعد اس نے گیدر کو کھیتوں میں اتے ہوئے دیکھا. گیدر بہت ہی طاقتور لگ رہا تھا. اکبر کے خیال میں تھا کہ وہ اسے اسانی سے پکڑ لے گا. لہذا اس نے اپنے کام میں سنجیدگی نہیں لی اور اس کو اسان لیا
جب گیدڑ کھیتوں میں ایا تو وہ اکبر کے جال میں پھنس گیا لیکن جال اتنے مضبوط نہیں تھے. اور گیدر جال توڑنے میں کامیاب ہو گیا. اکبر کو بہت مایوسی ہوئی اور اس نے افسوس کیا. کہ کاش وہ اس کام کو سنجیدگی اور محنت سے کرتا. اب اس نے ٹھان لی تھی کہ وہ گاؤں والوں کے ساتھ مل کر اس گیدر کو پکڑے گا
اگلے دن اکبر نے گاؤں والوں کے ساتھ مشورہ کیا اور اور ان کو طریقہ کار بتایا. گاؤں کے ایک ادمی نے اس کو ایک خاص جال کے بارے میں بتایا. جو بہت ہی زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور جس کو شیر جیسی طاقت بھی توڑ نہیں سکتی. اکبر نے اس ادمی کا شکریہ ادا کیا اور اس جال کو تیار کیا. جس کا ادمی نے ذکر کیا تھا پہلے تو اکبر نے ازمایا کہ جال واقع ہی مضبوط ہے
پھر اکبر نے تسلی کے بعد اس جال کو کھیتوں میں لگا دیا. اور اپنی پوری تیاری کے ساتھ رات کا انتظار کر رہا تھا. رات ہو گئی اکبر دوبارہ اس درخت پر بیٹھ گیا اور اس گیدر کا انتظار کرنے لگا. لیکن گیدر نہیں ایا. پہلے تو اکبر نے سوچا لگتا گیدڑ بھاگ گیا ہے یا پھر گاؤں میں داخل ہو گیا ہے. ادھر گاؤں والے بھی اکبر کے مشورے کے مطابق گاؤں کی نگرانی کر رہے تھے
اکبر کا خیال درست تھا گیدر کھیتوں میں گھسنے کی بجائے گاؤں میں داخل ہو گیا تھا. گاؤں والوں نے اکبر کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق عمل کیا اور گیدر کو بھاگنے پر مجبور کر دیا. گیدر گاؤں سے بھاگتا بھاگتا کھیتوں کی طرف چلا گیا ادھر کھیتوں میں اکبر اس کا انتظار کر رہا تھا. جب گیدر کھیتوں میں گیا. تو وہ مضبوط جال میں پھنس گیا اور اس مرتبہ وہ جال کو نہ توڑ سکا. اور ہمت ہار گیا. گاؤں والوں نے اکبر کا بہت شکریہ ادا کیا. اکبر کو انعامات سے نوازا گیا. اور اسے گاؤں کے چودری کی طرف سے ایک مکان اور پانچ لاکھ روپے انعامات کے طور پر دیے گئے
اخلاقی سبق
پیارے دوستو اس کہانی سے ہمیں پتہ چلتا ہے. کہ ہمیں ہر کام محنت سنجیدگی اور مشورے کے ساتھ کرنا چاہیے. اس کہانی میں جس طرح اکبر نے پہلی مرتبہ سنجیدگی نہیں لی اور کام کو اسان سمجھا. لیکن ناکام ہوا بعد میں اس کی سنجیدگی گاؤں والوں کے ساتھ مشورہ اور محنت کے ساتھ وہ کامیاب ہوا