مولانا فضل الرحمان کا 27ویں ترمیم آنے پر مزاحمت کرنے کااعلان
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ ترمیم لائی گئی تو ان کی جماعت بھرپور احتجاج کرے گی۔ مولانا کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے اصل اور حتمی مسودے میں نمایاں فرق تھا، جس کے باعث یہ قبول نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کا حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، اور ایک صوبے کو دوسرے صوبے کے خلاف کھڑا کرنے جیسی پالیسیوں کو غیر سیاسی اور ملکی اتحاد کے خلاف قرار دیا۔ مولانا نے آئندہ کسی بھی ایسی ترمیم کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا عندیہ دیا جو وفاقی توازن کو نقصان پہنچائے یا سیاسی تقسیم کا باعث بنے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب 27ویں ترمیم کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں اور حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے، اور مولانا فضل الرحمان کا اعتراض اس ترمیم کے کئی پہلوؤں پر برقرار ہے