hiran aur sher ki kahani

0
67
Advertisement

(hiran aur sher ki kahani) ہرن اور شیر کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں ایک ہرن اور ایک شیر رہتے تھے . دونوں کی اپس میں گہری دوستی تھی جنگل  کے دوسرے جانور اس دوستی پر حیران تھے کہ ایک ہرن اور شیر کیسے اپس میں دوست ہو سکتے ہیں ہرن ایک رحم دل جانور تھا وہ شیر کے ہر کام کرتا تھا اور مصیبت کے وقت اس کی مدد کرتا تھا

جبکہ شیر میں ایک خامی تھی وہ ایک خود غرض جانور تھا اور صرف اپنا ہی سوچتا تھا ایک دن ہرن کے گھر میں کچھ مہمان ائے ہرن نے ان کے لیے کھانا پکایا لیکن پکانے کے دوران اس کا نمک ختم ہو گیا تھا وہ نمک لینے کے لیے شیر کے پاس گئی اور بولی شیر بھیا میرے گھر میں کچھ مہمان ائے ہیں میں ان کے لیے سالن پکا رہی ہوں کیا اپ مجھے تھوڑا سا نمک دے سکتے ہیں

شیر پہلے سمجھا کہ شاید ہیرن کچھ کھانے کے لیے لے کر ائی ہے لیکن جب اسے پتہ چلا کہ یہ تو نمک مانگنے ائی ہے تو اس نے فورا منہ بنا لیا اور کہنے لگا بہن ہرن میرے پاس نمک نہیں ہے ہرن کہنے لگی ایسا نہ کرو کل ہی تو تم لے کر ائے تھے شیر بولا جاؤ اپنا کام کرو یہ میرے کام کا ہے میں ہی اسے استعمال کروں گا ہرن بولی میں تمہاری ہر مصیبت میں کام اتی ہوں شیر نے غصے میں اس کو جواب دیا میں نے تمہیں نمک نہیں دینا جاؤ اپنا کام کرو

ہرن مایوسی سے اپنے گھر میں واپس چلی گئی ہیرن کا گھر درخت کی لکڑیوں سے بنا ہوا تھا اور بہت مضبوط تھا جب کہ شیر کا گھر مٹی سے بنا ہوا تھا رات کا وقت ہوا بادل گرجے اور زوردار بارش ہوئی چونکہ شیر کا گھر مٹی سے بنا ہوا تھا نرم پڑ گیا اور اس کی چھت گر گئی پانی ٹپکنے لگا

اب شیر نے رات گزارنی تھی اس کے پاس رہنے کو کوئی جگہ نہیں تھی جبکہ ہیرن کا گھر لکڑیوں سے بنا ہوا تھا اور مضبوط تھا شیر کو ہیرن کا گھر یاد ایا وہ اس کی طرف گیا اور ہرن سے منتیں کی کہ مجھے ایک رات کے لیے رہنے دو صبح ہوتے ہی میں اپنا گھر دوبارہ تعمیر کروں گا پہلے ہرن کو تو بہت غصہ ایا لیکن ہیرن ایک رحم دل جانور تھا اس نے شیر کو رہنے کے لیے جگہ دے دی

بارش کی وجہ سے شیر کو بخار چڑھ گیا تھا کئی دن گزر گئے شیر کا بخار نہیں اترا چند ماہ بعد شیر صحت یاب ہو گیا لیکن ان مہینوں میں شیر بہت ہی شرمندہ تھا کہ اس نے ہرن کو نمک نہیں دیا لیکن اس کے باوجود ہرن نے اس کے ساتھ اتنا اچھا برتاؤ کیا اس نے ہرن سے معافی مانگی اور ائندہ اس کی ہر مصیبت میں کام کرنے اور اس کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا

اخلاقی سبق

پیارے دوستو اس کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ دوستی صرف نام ہی نہیں ہے دوستی مصیبت کے وقت ایک دوسرے کے کام انے کو ہےہمیں مصیبت کے وقت ایک دوسرے کے کام انا چاہیے تاکہ زندگی کی مشکلات اسانی میں تبدیل ہو جائیں 

Advertisement

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here