Chunti aur tidda ki kahani in urdu

0
83
Advertisement

(chunti aur tidda ki kahani in urdu) چیونٹی اور ٹڈا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک جنگل میں ایک چیونٹی اور ٹڈی رہتی تھی چیونٹی بہت ہی محنتی تھی وہ دن بھر کام کرتی اور پھلوں کے بیج پھلوں کے بیج اور خوراک اکٹھا کرتی جبکہ ٹڈی سارا دن گانا گانے اور ناچنے میں گزار دیتی

ایک دن جب چیونٹی ایک بیج کا دانہ اٹھا کر اپنے گھر واپس لے کر جا رہی تھی تو اس کی ملاقات ٹڈی سے ہوئی ٹڈی بولی چیونٹی بہن تم نے کافی خوراک اکٹھی کر لی ہے اس کے باوجود تم پھر دن بھر محنت کر رہی ہو تم ارام سے بیٹھ کر کھا سکتی ہو

چیونٹی بولی یہ خوراک تو اس موسم کی ہے لیکن موسم سرما کی خوراک بھی اکٹھی کرنی ہے تاکہ اس موسم میں تکلیف نہ اٹھانی پڑے ٹڈی نے اس کی بات پر غور نہ کیا اور اس کو ہوا میں اڑا دیا اور اس کا خوب مذاق اڑایا چیونٹی خاموشی سے واپس چلی گئی اور اپنا کام شروع کر دیا برسات کا مہینہ شروع ہو گیا تھا ٹڈی اب بھی سارا دن مزے کرتی اور موسم کا لطف اٹھاتی لیکن چیونٹی اسی طرح اپنی محنت جاری رکھتی اور خوراک تلاش کرتی اور اس کو اپنے گھر میں جمع کر لیتی

دن گزرتے گئے دن ہفتوں میں بدل گئے اور ہفتے مہینوں میں ہوائیں ٹھنڈی چلنے لگی درختوں کے پتے جھڑنے لگے موسم سرد شروع ہو گیا تھا اب ٹڈی کو بھی رات کو ٹھنڈ لگ رہی تھی اور بھوک کی شدت کی وجہ سے اس کا برا حال تھا وہ اپنے پچھلے دنوں کو یاد کر کے پچھتا رہی تھی کہ اس نے کس طرح اپنے دنوں کو کام کرنے کی بجائے ارام طلبی میں گزاری

اب اس کے ذہن میں چیونٹی کا ہی خیال ا رہا تھا کہ چیونٹی ہی اس کی مدد کر سکتی ہے وہ چیونٹی کے پاس گئی اور اس سے مدد کی التجا کی چیونٹی نے تو پہلے منع کر دیا لیکن ٹڈی کی حالت دیکھ کر اس کو ترس اگیا ٹڈی بہت شرمندہ تھی اور اس سے معافی مانگی کیونکہ ٹڈی اس کو کام کرنے سے منع کرتی تھی اور اس کا مذاق اڑاتی تھی

چیونٹی نے اس کو گھر میں جگہ دی اور کھانے کے لیے کچھ دیا اس طرح ٹڈی نے پورا موسم سرما چونٹی کے ہاں گزارا ٹڈی نے وعدہ کیا کہ ائندہ وہ اپنا وقت ضائع نہیں کرے گی اور محنت سے کام کرے گی

نتیجہ

پیارے دوستو ہمیں اس کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ وقت بہت ہی قیمتی چیز ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے اور انے والے وقت کی پہلے سے تیاری کر لینی چاہیے

Advertisement

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here